رسائی کے لنکس

بالی ووڈ فلموں کی ناکام سہ ماہی، صرف 3 فلمیں کامیاب، 70 کروڑ کا نقصان


سال 2012ء کی پہلی سہ ماہی ختم ہوئی۔ بالی ووڈ فلموں کے لئے یہ سہ ماہی انتہائی مایوس کن رہی۔ تین ماہ کے دوران 30 فلمیں ریلیز ہوئیں اور ان میں سے ، حیران کن طور پر ، صرف تین فلمیں کامیاب ہوسکیں۔ اس حوالے سے بھارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق باکس آفس پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اور سرمایہ داروں نے اندازہ لگایا تھا کہ اس سہ ماہی میں فلموں سے 3 ارب 80کروڑ روپے کی آمدنی ہوگئی لیکن ہرگز بھی ایسا نہ ہوسکا بلکہ پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 70کروڑ روپے کا خسارہ ہوا۔

بدترین ناکامی سے دوچار ہونے والی فلمیں
پہلی سہ ماہی میں سب سے بڑی ناکامی ملی فلم ”پلیئرز“ کو۔ اس کے بعد نمبر آیا ”جوڑی بریکر“کا پھر ”گلی گلی چور ہے“، ”چار دن کی چاندنی“، ”تیرے نال لو ہوگیا“اور سب سے بڑھ کر ”ایجنٹ ونود“ ۔ اس فلم کی پروموشن میں کوئی کثر نہیں چھوڑی گئی اور پیسہ پانی کی طرح بہایاگیا مگر بالاخر فلم فلاپ ہوگئی۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی فلمیں فلاپ ہوئیں جن کی فہرست خاصی طویل ہے۔

سہ ماہی کی کامیاب ترین فلمیں
ودیا بالن کی فلم ”کہانی“ اس سہ ماہی کی سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی فلم ثابت ہوئی جبکہ اس کے بعد رہتک روشن اور پریانکا چوپڑا کی ”اگنی پتھ“رہی جس نے خوب شہرت اور دولت سمیٹی۔ دھرما پروڈکشن کی فلم ”ایک میں اور ایک تو“ نے اوسطاً بزنس کیا جبکہ ”پان سنگھ تومر“نے ناتو کچھ کمایا اور نہ ہی کچھ گنوایا۔ یعنی نو پروفٹ نو لاس“۔

ایک کروڑ کا بزنس کرنے والی واحد فلم
فلم ”اگنی پتھ“ پہلی سہ ماہی میں ریلیز ہونے والی وہ واحد فلم تھی جس نے ایک ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اس فلم کی مجموعی آمدنی 1ارب 24کروڑ روپے رہی۔

XS
SM
MD
LG