رسائی کے لنکس

کرینہ یو ٹیوب پر بھی چھا گئیں


کرینہ کپور
کرینہ کپور

فلموں پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کہتے ہیں کہ نئی فلم کے ٹریلر میں کرینہ ہی کرینہ چھائی ہوئی ہیں۔ ان کے نت نئے انداز، کچھ بےججھک مکالمے، ایک نیا آئٹم سانگ اور ان سب کے ساتھ ساتھ بلاکا گلیمر ٹریلر کو چار چاند لگا گیا ہے

بدلتے ہوئے زمانے کے ساتھ ساتھ فلموں کی تشہیر میں سوشل نیٹ ورکنگ میڈیا کا کردار بہت اہم ہوگیا ہے ۔ ایک ویڈیو اپ لوڈ ہوئی نہیں کہ پلک جھپکتے میں انگنت لوگ اسے دیکھ لیتے ہیں۔ کرینہ کپور کی آنے والی فلم ”ہیروئن“ کے ٹریلر کے ساتھ بھی یہی ہوا۔

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ”یوٹیوب“ پر بالی ووڈ ڈائریکٹر مدھر بھنڈاکر کی نئی فلم ”ہیروئن“ کا ٹریلر25جولائی کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔ تب سے اب تک اسے 20لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔

فلموں پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کہتے ہیں کہ ٹریلر میں کرینہ ہی کرینہ چھائی ہوئی ہیں۔ ان کے نت نئے انداز، کچھ بےججھک مکالمے، ایک نیا آئٹم سانگ اور ان سب کے ساتھ ساتھ بلاکا گلیمر ٹریلر کو چار چاند لگا گیا ہے۔ جس نے بھی ٹریلر دیکھا ”فارورڈ “ کردیااور یوں یہ ٹریلر اب تک 20لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس سے قبل” ہیروئن“ کا پوسٹر متنازع بنا ہوا تھا اور اب یہ ٹریلرلاکھوں افراد کی پسند یدگی کا باعث بن گیا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جس فلم کا ٹریلر اتنا پسند کیا گیا ہو فلم کی مقبولیت کا کیا حال ہوگا۔

ایک بھارتی ویب سائٹ ”انڈیا ٹوڈے “ کا کہنا ہے کہ یہ فلم کرینہ کپور کی زندگی کی سب سے بڑی فلم ہوگی ۔ فلم میں کرینہ کا کردار ایک فلمی اداکارہ کا ہے۔ اسی اداکارہ کی کامیابی اور ناکامیوں کےگرد گھومتی ہے اس فلم کی کہانی۔

فلم میں کرینہ کے ہیرو ہیں ارجن رام پال۔ٹریلیز کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ فلم بھی ”بالغوں کے لئے “ بنی ہے۔سنسر بورڈ نے بھی اسے ”ایڈلٹ “ سر ٹیفکیٹ دیا ہے۔

ٹریلر کے ہٹ ہوجانے پر مدھر بھنڈارکر بہت خوش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے یہ تو ابھی صرف شروعات ہے، جب فلم ریلیز ہوگی تو اس کی شہرت دیکھنے والی ہوگی۔انہیں یقین ہے کہ ”ہیروئن“ ہٹ ہوگی ہی ہوگی۔

ہیروئن “ سے قبل مدھر بھنڈارکر نے خواتین کے اردگرد گھومتی کہانیوں پر جو بھی فلمیں بنائی ہیں وہ سب کی سب ہٹ رہی ہیں مثلاً”فیشن“،” چاندنی بار“ اور” پیچ تھری“۔ان کی نئی فلم ”ہیروئن“25 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دیکھنا ہے کہ ہیروئن باکس آفس کو کس حد تک ہٹ کرپاتی ہے۔
XS
SM
MD
LG