رسائی کے لنکس

گلیمر اور اسٹائل کے دلدادہ بالی وڈ کے نئے ستارے


New-Faces-of-bollywood_main

New-Faces-of-bollywood_main

بہت سے نئے ستارے بالی وڈ کی جگمگاتی روشنیوں میں اپنے گلیمر اور ’ہاٹ اینڈ بولڈ‘ پرسنالٹی سے دھوم مچانے کو تیار ہیں

بالی وڈ میں آج کل راج ہے کچھ ایسے چہروں کا جن کا گلیمر اور اسٹائل دیکھنے والوں کو مسحور کیے دے رہا ہے۔ بہت سے نئے ستارے بالی وڈ کی جگمگاتی روشنیوں میں اپنے گلیمر اور ’ہاٹ اینڈ بولڈ‘ پرسنالٹی سے دھوم مچانے کو تیار ہیں۔ ’یاہو انڈیا“ نے ان ستاروں کے حوالے سے کچھ تفصیلات دی ہیں آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

عالیہ بھٹ
بولڈ فلمیں بنانے کے لئے مشہور مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات کرن جوہر کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ سے کررہی ہیں ۔ عالیہ کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ جلد فلم ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ کے ری میک میں رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔

ایشا گپتا
‘جنت ٹو ‘ کی ایشا گپتا ،بپاشا باسو اور عمران ہاشمی کے ساتھ ’راز تھری‘ میں ایک بار پھر نئے انداز سے جلو ہ گر ہو ئی ہیں۔یہ بے باک اداکاری کے حوالے سے اپنی الگ پہچان بنارہی ہیں۔

بیدیتا بیگ
’فرام سڈنی ود لو‘ سے کرئیر کا آغاز کرنے والی بیدیتا بیگ شہ سرخیوں میں رہی ہیں۔ لیکن اس کی وجہ ان کی اداکاری یا خوبصورتی نہیں تھی بلکہ پورن اسٹار سنی لیون پر برسنا تھا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سنی لیون پر گرج برس کر خبروں میں جگہ پانے والی بیدیتا اپنی فلموں کے ذریعے باکس آفس پر کیا کمال دکھاتی ہیں۔

ڈیانا پینٹی
بالی وڈ میں اینٹری دینے والے نئے چہروں میں اس وقت سب سے زیادہ کامیابی اور شہرت سمیٹنے والی ہیں ڈیانا پینٹی ۔’کاک ٹیل‘ کی شاندار کامیابی میں دیپکا پڈکون اورسیف علی خان کے ساتھ ساتھ بڑا ہاتھ ڈیانا کی بے باک اداکاری اور بولڈ ملبوسات کا بھی ہے۔ وہ باکس آفس کے لئے ایک نئی فیورٹ کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

ایولن شرما
بھارتی نژاد جرمن گرل ایولن شرما کو کترینہ کیف کے بعد دوسری غیر ملکی اداکارہ کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ماڈلنگ کی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کے بعد ایولن نے اب فلم نگر ی کا رخ کر لیا ہے اور یہاں بھی ان کی کامیابی کے امکانات خاصے روشن دکھائی دیتے ہیں۔

سنی لیون
’جسم ٹو‘ کی ہیروئن سنی لیون کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ فلم کی کامیابی کے بعد سنی بالغ فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرنے والی ہیں ۔شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایکتا کپور کے ساتھ ایک نئی فلم سائن کی ہے۔

ہیزل کیچ
سلمان خان اور کرینہ کپورکی فلم ’باڈی گارڈ‘ سے فلمی کیرئیر شروع کرنے والی ہیزل کیچ کے بارے میں فلمی پنڈتوں کی پیش گوئیاں یہ ہیں کہ وہ مستقبل میں بڑی اسٹار ثابت ہوں گی۔

آئیلینا ڈی کروز
ساوٴتھ سے تعلق رکھنے والی آئیلینا ڈی سوزا نے رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑہ کی فلم ’برفی‘ سے بالی وڈ میں دھماکے دار اینٹری دی ہے۔ اور اب وہ جلد ہی شاہد کپور کے ساتھ راج کمار سنتوشی کی آنے والی فلم میں رومانس لڑاتی نظر آئیں گی۔

کاجل اگروال
فلم ’سنگھم ‘ میں اجے دیو گن کی ہیروئن کاجل اگروال نے مزید دو فلمیں سائن کر لی ہیں۔ ایک شاہد کپور جبکہ دوسری نیل نتن مکیش کے ساتھ ہے۔ کاجل کا کرئیر کیا رخ اختیار کرے گا یہ تو ان فلموں کی باکس آفس رپورٹ کے بعد ہی پتا چل پائے گا۔

نتھالیا کور
بھٹ فیملی کی فلم ”جسم “کے اب تک دو سیکوئل سامنے آچکے ہیں جن میں بپاشا باسو اور سنی لیون نے مرکزی کردار ادا کئے ۔ اور اب ”جسم ٹو“ کا بھی سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس میں ہیروئن کا کردار نبھائیں گی نتھالیا کور۔

پاوٴلی ڈیم
سننے میں آیا تھا کہ پاوٴلی ڈیم حصہ ہیں ’ہیٹ اسٹوری‘ کا لیکن یہ خبریں غلط ثابت ہوئیں۔ پاوٴلی ڈیم بھلے ہی ہیٹ اسٹوری میں شامل نہ ہوں لیکن ان کی فلمی مصروفیت میں دن بدن اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اور وہ منظر سے غائب نہیں ہو رہیں۔
XS
SM
MD
LG