رسائی کے لنکس

بالی ووڈ کی نئی فلموں کا میلہ ، 'فورس 'سرفہرست ، 'موسم ' کا بزنس کم ہوگیا


بالی ووڈ کی نئی فلموں کا میلہ ، 'فورس 'سرفہرست ، 'موسم ' کا بزنس کم ہوگیا
بالی ووڈ کی نئی فلموں کا میلہ ، 'فورس 'سرفہرست ، 'موسم ' کا بزنس کم ہوگیا

نئی بھارتی فلموں کا ہفتہ وارمیلہ لگ چکا ہے ۔اس بار میلے میں شامل ہیں 5نئی فلمیں ۔ فلموں کی یہ تعداد دیکھ کر لگتا ہے کہ فلموں کے درمیان خوب مقابلہ ہوگااور ایک فلم دوسری فلم سے زیادہ نمبرحاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی لیکن ہر فلم کی قسمت کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرسکے گا۔ دوسری جانب پچھلے ہفتوں کے دوران ریلیز ہونے والی بڑے بجٹ کی تین فلمیں "موسم"، "میرے برادر کی دلہن" اور"باڈی گارڈ " بھی ابھی اچھا بزنس کررہی ہیں۔

جان ابراہم کی نئی فلم "فورس "رواں ہفتے ریلیز ہونے والی قابل ذکر فلموں میں سرفہرست ہے ۔ "فورس"کراچی کے تین سنیما گھروں میں دکھائی جارہی ہے۔" فورس" کے علاوہ جن فلموں نے باکس آفس پر اسی ہفتے اینٹری لی ہے ہیں ان میں صاحب بیوی اورگینگسٹر، ہم تم شبانہ ، تیرے میرے پھیرے اور چارج شیٹ شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے شاہد کپور اور سونم کی اداکاری سے سجی ،ڈائریکٹر پنکج کپور کی فلم "موسم " سرفہرست تھی ۔ فلم نے پہلے دن نو کروڑ روپے کا بزنس کرنے اچھا اسٹارٹ لیا تھا مگر ہفتے کے باقی دنوں میں اس بزنس میں کوئی اضافہ نظر نہیں آیا جبکہ ہفتے کے اختتام پر " موسم" کا بزنس بالکل ہی کم ہوگیا۔

"اسپیڈی سنگھ"، "رواج "اور" یو آر مائی جان" بھی گزشتہ ہفتے ہی ریلیز ہوئیں تھیں لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم ناظرین کو متاثرین نہ کرسکی ۔ ان فلموں نے انفرادی طور پر بھی پورے ہفتے میں 25 لاکھ سے زیادہ کا بزنس نہیں کیا۔

ادھر2ہفتے پہلے ریلیز ہونے والی دو فلموں "میرے برادر کی دلہن "اور "باڈی گارڈ" تاحال باکس آفس پر اپنی قدربڑھائے ہوئے ہیں ۔ بھارت سے موصولہ اطلاعات ککے مطابق "میرے برادرکی دلہن" نے اس ہفتے پونے سترہ کروڑ روپے کا بزنس کیا اس طرح اب تک اس فلم سے دو ہفتوں میں 54کروڑ روپے کمائے جاچکے ہیں جبکہ برطانیہ اور امریکہ میں بالترتیب چار لاکھ اڑتالیس ہزار پانچ سو اور برطانیہ سے چارلاکھ چھیانوے ہزار ایک سو بہتر پاوٴنڈ کمائے ہیں۔

ادھر سلمان خان کی فلم" باڈی گارڈ" کے لئے یہ ہفتہ بھی دھن کی بارش لے کر آیا۔ فلم نے اس ہفتے مزید پونے نو کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس طرح فلم کی مجموعی آمدنی ایک ارب اکتا لیس کروڑ 75لاکھ روپے ہوگئی ہے جبکہ اسی فلم نے برطانیہ اور امریکہ میں بھی ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG