رسائی کے لنکس

سلمان خان اور آسین کی فلم 'ریڈی' مکمل ہوگئی


سلمان خان اور آسین کی فلم 'ریڈی' مکمل ہوگئی
سلمان خان اور آسین کی فلم 'ریڈی' مکمل ہوگئی

سلمان خان اور آسین کی نئی فلم 'ریڈی' آخرکار مکمل ہوگئی ہے اور ریلیز کے لئے بالکل تیار ہے۔ انیس بزمی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم 'ریڈی' کا کافی عرصے سے انتظار کیا جارہا تھا۔ فلم سری لنکا، تھائی لینڈ اور ممبئی میں فلمائی گئی ہے۔ جب سے اجے دیوگن اور سنجے دت نے فلم میں کریکٹر رولز ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی تب سے یہ فلم اور زیادہ خبروں میں تھی۔

فلم کے سیٹس پر پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا ہے جبکہ اس کی لوکیشنز کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ دیکھنے والے سانس روک کر لوکیشنز دیکھیں گے۔ فلم مزاحیہ ہے اور پوری فیملی کے ساتھ اطمینان سے بیٹھ کر دیکھی جاسکتی ہے۔ ویسے بھی انیس بزمی مزاحیہ فلموں کے حوالے سے اپنا ایک معیار بناچکے ہیں۔

ریڈی'کے پروڈیوسر ٹی سیریز کے بھوشن کمار ، سہیل خان، کرشن کمار اور رجت راویل ہیں ۔ ان کاکہنا ہے کہ فلم اپنے دیکھنے والوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

فلم کی کہانی پریم (سلمان خان ) اور سنجنا(آسین) کے گرد گردش کرتی ہے جو ایک دوسرے کو جی جان سے چاہتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں۔ مگر ان کے ماما سنجنا کی خاندانی جائیداد کے لالچ میں شادی کے خلاف ہیں۔ وہ سازشوں کے نت نئے جال بنتے رہتے ہیں ۔ اس دوران کہانی کئی نئے موڑ لیتی ہے اور بلآخر سازشی افراد سے بدلہ لیتے لیتے ختم ہوجاتی ہے۔

سلمان خان اور آسین کے علاوہ فلم کے نمایاں فنکاروں میں اریا ببر، پریش راول، مہیش منج یکراور دیگر شامل ہیں۔ موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

فلم 'ریڈی' تین جون کو ریلیز ہوگی کیوں کہ جیسے ہی 2 اپریل کو ورلڈ کپ ختم ہوگا، آئی پی ایل سیزن 5 شروع ہوجائے گا ۔ بیشتر فلمیں کرکٹ کے انہی مقابلوں کی وجہ سے تیار ہونے کے باوجود رکی ہوئی ہیں کیوں کہ کوئی بھی پروڈیوسر یہ نہیں چاہتا کہ لوگ سینما گھروں کار خ نہ کریں۔

XS
SM
MD
LG