رسائی کے لنکس

شاہ رخ خان کو شیو سینا کی نئی دھمکی ، فلموں پر پابندی کا مطالبہ

شاہ رخ خان کو شیو سینا کی نئی دھمکی ، فلموں پر پابندی کا مطالبہ
شاہ رخ خان کو شیو سینا کی نئی دھمکی ، فلموں پر پابندی کا مطالبہ

بالی ووڈ سپرا سٹار شاہ رخ ایک مرتبہ پھر شیو سینا کے نشانے پر آگئے ہیں۔ پارٹی سربراہ بال ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے لندن میں ایک پاکستانی ٹی وی پرگرام میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ یہ پروگرام پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بنایا گیا تھا۔ بال ٹھاکرے نے شاہ کے اس اقدام پر انہیں سبق سکھانے کی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب بال ٹھاکرے کے قریبی عزیز راج ٹھاکرے بھی شاہ رخ کے خلاف میدان میں آگئے ہیں ۔ بال ٹھاکرے نے پارٹی کے ترجمان اخبار سامنا میں ایک اداریہ لکھا ہے جس میں شاہ رخ خان کے اقدام پر سخت ترین الفاظ میں تنقید کی گئی ہے۔ اداریئے میں بال ٹھاکرے نے لکھا ہے کہ شاہ رخ خان پاکستان کی محبت میں حد سے زیادہ گر گئے ہیں ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ"شاہ رخ بھارت میں رہتاہے، ادھر بنگلہ بناتا ہے ، خود کوہندوستانی سینما کا بادشاہ کہلواتا ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے پاکستان کے گن گانا شروع کردیتا ہے۔"
ٹھاکرے نے مزید لکھا ہے کہ ملک میں ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی برسی منائی جارہی ہے اور شاہ رخ پاکستانی سنگیت پر جھوم رہا ہے۔ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شاہ رخ کو سبق سکھانا ضروری ہے۔
بال ٹھاکرے کے بھتیجے اور ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ رخ کی فلموں پر پابندی لگائی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شرکت کی حمایت پر بھی شیو سینا کے عتاب کا نشانہ بنے تھے۔ شیو سینا نے اداکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم شاہ رخ کے انکار پر ان کی فلم مائی نیم از خان کی ریلیز خطرے میں پڑ گئی تھی اور شیوسینا کے کارکن شاہ رخ کی مخالفت میں سڑکوں پر اتر آئے تھے۔ انہوں نے فلمی پوسٹر پھاڑے اور کئی مقامات پر آگ لگا دی گئی تھی۔
اس تمام صورتحال پر آج شاہ رخ خان کے دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ نے ایسا کوئی معاہدہ کسی بھی پاکستانی ٹی وی سے نہیں کیا۔ ان دنوں وہ جرمنی کے شہر برلن میں ہیں اور فرحان اختر کی فلم ڈان ٹو کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اخبار کی کہانی میں کوئی سچائی نہیں۔

XS
SM
MD
LG