رسائی کے لنکس

پیار کے معاملے میں روایتی ہوں، دپیکا پدکون


پیار کے معاملے میں روایتی ہوں، دپیکا پدکون

پیار کے معاملے میں روایتی ہوں، دپیکا پدکون

ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اس بار جہاں پاکستان میں بہت زیادہ جوش و خروش رہا ،وہیں بھارت میں تو اسے اور بھی زیادہ بڑھ چڑھ کر منایا گیا۔ تقریباً تمام ٹی وی چینلز پر کسی نہ کسی شخصیت کو ”ویلنٹائن سیلبرٹی “کے طور پر تبادلہ خیال کی دعوت دی گئی۔ ان شخصیات میں دپیکا بھی شامل ہیں جنہوں نے این بی ٹی پر محبت جیسے مشکل موضوع پر لوگوں سے اپنے خیالات شیئر کئے ۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ کی جگماتی دنیا کا حصہ ہونے کے باوجود دل کے معاملے میں روایتی عورت ہوں۔ ان کے نزدیک پیار کے معنی ہی یہ ہیں کہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہوئے لمبے عرصے تک ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا جائے۔ وہ ’لیو ان ریلیشن شپ‘ پر بھی اتفاق نہیں رکھتیں۔

دپیکا کا کہنا ہے کہ پیار میں نفرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ پیار میں مایوس ہوجانے والوں کو وہ مشورہ دیتی ہیں کہ خود کو وقت کے حوالے کردیں کیوں وقت بڑے سے بڑا زخم بھر دیتا ہے۔

دپیکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ حالیہ عشروں میں لڑکیوں کے لئے پیار کے معنی بدل گئے ہیں، اب وہ پہلے کے مقابلے میں کیریئر اور شخصی آزادی کے معاملے میں کہیں آگے نکل چکی ہیں ۔اچھے کیرئیر کو ترجیحی دیتی ہیں یہاں تک کہ ” بریک اپ“ کو بھی آسانی سے برداشت کرلیتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG