رسائی کے لنکس

وویک اوبرائے اور پریانکا الوا شادی کے بندھن میں


وویک اوبرائے اور پریانکا الوا شادی کے بندھن میں

وویک اوبرائے اور پریانکا الوا شادی کے بندھن میں

بالی ووڈ کے ستارے وویک اوبرائے آج شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب بنگلور میں ہوناطے ہے۔ وویک کی شریک حیات کا نام پریانکا الوا ہے۔ شادی کی تقریب کا آغاز خصوصی دعا سے ہوا جس میں ہندو عقیدے کے مطابق تمام لوگوں نے آشیرواد دیا۔ اس کے بعد دولہا اور دلہن کو رواج کے مطابق ہلدی لگائی گئی۔
اس سے قبل جمعرات کی رات شادی کے سلسلے میں موسیقی کی ایک محفل بھی سجائی گئی جس میں دولہا اور دلہن کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے ڈانس کیا۔ محفل کے بعد رات کے کھانے کااہتمام کیا گیا جس میں بھارتی، چائینز اور کانٹی نینٹل کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔
آج دن بھر رسموں کا سلسلہ جاری رہا۔ پہلے جوڑا رسم ہوئی جس میں پریانکا کو ہاتھی دانت کی بنیں چوڑیاں پہنائی گئیں۔ بعد ازاں وویک کو سہرا باندھا گیا۔ وویک ممبئی میں رہتے ہیں مگر وہ برات لے کر بنگلورپہنچے۔ برات پوری طرح سے رسم و رواج کا امتزاج تھی ۔ جے مالا اور آگ کے گرد سات پھیرے لینے کے ساتھ ہی یہ رسمیں ختم ہوجائیں گی۔
دولہا نے آج سرخ اور میرون رنگ کی کشیدہ کاری والی شیروانی پہن رکھی ہے۔ وویک کو شادی کےموقع پر ایک اور دلچسپ رسم بھی نبھانا پڑی۔ انہیں شیروانی پہننے کے ساتھ ساتھ ایک روایتی تلوار بھی اپنے ساتھ رکھنا پڑی ۔ اس تلوار کو خاص طور پر پریانکا نے آج کے حوالے سے اپنی پسندسے تیار کرایا تھا۔
وویک کی عمر 34سال جبکہ پریانکا کی عمر 28 سال بتائی گئی ہے۔ پریانکا نے لندن میں تعلیم حاصل کی ہے۔پریانکا نے شادی کے موقع پر آج چودہ مختلف رنگوں سے سجا لہنگا پہنا۔

XS
SM
MD
LG