رسائی کے لنکس

’چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری‘ اور ’ڈاکٹر ڈولٹل‘ جیسی قابل ذکر فلموں میں کام کرنے والے جیفری ہولڈر ڈانسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایکٹر اور کوریوگرافر کی حیثیت سے بھی اپنی منفرد پہچان رکھتے تھے

کراچی ۔۔۔ جیمز بانڈ سیریز کی فلمیں کسے یاد نہیں رہتیں۔ یہ انفرادیت تو ان فلموں کا ایک کمال ہے۔

اسی سیریز کی ایک فلم تھی ’لائیو اینڈ لیٹ ڈائی‘۔ یقیناً بیشتر فلم شائقین کو یاد ہوگا کہ اس میں ایک یادگار کردار تھا۔۔ بیرون اسمیڈی کا۔ جسے ادا کیا تھا ہالی ووڈ ایکٹر جیفری ہولڈر نے۔دراصل یہ ولن کا کردار تھا۔

جیفری ہولڈرکے پرستاروں کے لئے لازماً یہ خبر افسوسناک ہوگی کہ جیفری اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

کچھ دن پہلے انہیں نمونیا ہوا تھا جو بڑھتے بڑھتے خطرناک ہوگیا اور نمونیا کی پیچیدگیوں کے سبب ہی جیفری 84 سال کی عمر میں اس دنیا سے کوچ کرگئے۔

ڈیلی ’گارجین‘ اور ’میل آن لائن‘ سے گفتگو کے دوران جیفری کے اہل خانہ کے ترجمان نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

’چارلی اینڈ دی چاکلیٹ فیکٹری‘ اور ’ڈاکٹر ڈولٹل‘ جیسی قابل ذکر فلموں میں کام کرنے والے جیفری ہولڈر ڈانسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایکٹر اور کوریوگرافر کی حیثیت سے بھی اپنی منفرد پہچان رکھتے تھے۔

XS
SM
MD
LG