رسائی کے لنکس

بوزنیا ہرزیگووِینا: وہابیوں کے گاؤں پر پولیس کا چھاپا، سات گرفتار


بوزنیا ہرزیگووِینا: وہابیوں کے گاؤں پر پولیس کا چھاپا، سات گرفتار
بوزنیا ہرزیگووِینا: وہابیوں کے گاؤں پر پولیس کا چھاپا، سات گرفتار

بوزنیاکی پولیس نے ایک ایسے گاؤں پر چھاپا مار کر ، جسے انتہا پسند مسلمانوں کا اڈا بتایا گیا ہے، سات افراد کو سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

بوزنیا گرزیگووِینا کے دفترِ استغاثہ نے کہا ہے کہ منگل کے روزگورنیا ماؤکا نامی گاؤں میں کی جانے والی کارروائى میں 600 پولیس افسروں نے حصّہ لیا تھا۔پولیس نے ایک غیر ملکی سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے اُس غیر ملکی کا نام اور اُس کی قومیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔پولیس نے کارروائى کے دوران ہتھیار ، کمپیو ٹر کی ڈسکس اور ڈی وی ڈیز بھی ضبط کی ہیں۔

استغاثہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کچھ ایسے لوگوں کو پکڑنے گئى تھی جن پر الزام ہے کہ وہ بوزنیا کے آئینی نظم وضبط کو خطرے میں میں ڈال رہے ہیں اور قومی، نسلی اورمذہبی بنیادوں پر نفرت پھیلارہے ہیں۔

گورنیا ماؤکا کو بوزنیا وہابی فرقے کے اُن مسلمانوں کا گڑھ کہا جاتا ہے ، جو سختی کے ساتھ صرف قرآن اور حدیث کے مطابق زندگی گزارتے ہیں اور دوسرے کسی قانون کو تسلیم نہیں کرتے۔

اطالاعات کے مطابق مقامی وہابی لیڈر نصرت اماموِچ گرفتار کیے جانے والے افراد میں شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG