رسائی کے لنکس

بوسٹن: میراتھون حملہ کیس، طبی معائنہ کار کی شہادت


فائل
فائل

میساچیوسٹس کے چیف میڈیکل اگزیمنر، ہنری نیلڈز نے جیوری کو آٹھ سالہ بچے، مارٹن رچرڈ کی بھورے رنگ کی خون آلود ٹی شرٹ دکھائی، جس پر’نیو انگلینڈ پیٹریاٹ‘ کا نشان واضح تھا؛ جس پر گولیوں کے نشانات تھے جس سے بچے کے بدن پر زخموں کا پتا چلتا ہے

طبی معائنہ کاروں نے بوسٹن میراتھون ریس حملہ کیس کی سماعت کے دوران پیر کے روز اپنی شہادت ریکارڈ کرائی، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ دو افراد کی ہلاکت ایک دھماکے کے نتیجے میں ہوئی جو دوڑ میں حصہ لینے والوں اور شائقین کے اجتماع کے اندر ہوئے۔ آج عدالت کے سامنے بم حملہ آور زوخار سارنیف کے خلاف شہادتیں پیش ہوئیں اور شاہدوں کے بیانات قلم بند ہوئے۔

الزام ثابت ہونے کی صورت میں، زوخار سارنیف کو موت یا عمرقید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں آیا زوخار سارنیف اپنے دفاع میں کچھ کہنا چاہیں گے۔

میساچیوسٹس کے چیف میڈیکل اگزیمنر، ہنری نیلڈز نے جیوری کو آٹھ سالہ بچے، مارٹن رچرڈ کی بھورے رنگ کی خون آلود ٹی شرٹ دکھائی، جس پر’نیو انگلینڈ پیٹریاٹ‘ کا نشان واضح تھا؛ جس پر گولیوں کے نشانات تھے جس سے بچے کے بدن پر زخموں کا پتا چلتا ہے۔

بوسٹن کی وفاقی عدالت میں، جہاں ملزم زوخار سارنیف کے خلاف مقدمہ کی سماعت جاری ہے، آج کارروائی کا پندرھواں دِن تھا۔ نیلڈز نے کہا کہ تیز دھار کا پرزہ رچرڈ کو لگا اور جسم کے آرپار ہوگیا۔

اپنی شہادت میں، اُنھوں نے کہا کہ اُن کے لیے یہ کہنا مشکل ہوگا کہ پیٹ پر کس جگہ یہ پرزہ لگا، کیونکہ اُس کی ضرب سے جسم چھلنی ہو چکا تھا۔ استغاثے کی جانب سے نیلڈز بیانویں شخص تھے، جو آج عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

بوسٹن میڈیکل اگزامنر، کیتھرین لِنداسٹرام نے عدالت کو بتایا کہ، ’دیسی ساختہ پریشر ککر بم سے اِسی قسم کے تیز دھار پرزے نکل کر لوگوں کو جالگے، جن کے نتیجے میں رچرڈ ہلاک ہوا، جب کہ چین سے تبادلے کے پروگرام کے تحت امریکہ آنے والی ایک طالبہ، لِنگزی لُو کی ٹانگوں پر یہ شارپنل لگے، جس کے باعث 23 برس کی یہ نوجوان چند ہی منٹوں کے اندر اندر زیادہ خون بہنے سے ہلاک ہوئیں‘۔

لِنداسٹرام نے مزید بتایا کہ ‘اُن کے زخم یہ اِس نوعیت کے تھے کہ ملبہ اُس کے جسم سے ٹکرایا اور اُس کے جسم کے چیتھڑے اُڑ گئے۔ یہ لمحہ بہت ہی تکلیف دہ ہوگا‘۔

زوخار سارنیف پر الزام ہے کہ 15 اپریل 2013ء کو بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے، جب کہ 264 افراد زخمی ہوئے؛ جب کہ تین روز بعد جب وہ اور اُن کا بڑا بھائی شہر سے بھاگنے کی کوشش کی، جس دوران اُنھوں نے گولیوں کے تبادلے کے دوران میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پولیس اہل کار، شین کولیئر کو گولی مار کر ہلاک کیا۔

XS
SM
MD
LG