رسائی کے لنکس

بی پی کا تیل کے اخراج سےپہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ ادا کرنے کا وعدہ


بی پی کا تیل کے اخراج سےپہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ ادا کرنے کا وعدہ
بی پی کا تیل کے اخراج سےپہنچنے والے نقصان کا ہرجانہ ادا کرنے کا وعدہ

تیل کی بہت بڑی برطانوی کمپنی برٹش پیٹرولیم یا بی پی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ سمندر میں اُس تیل کے اِخراج کی صفائى کے تمام ضروری اور مناسب اخراجات اداکرے گی، جو امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست لُوئى زیانا کے ساحل سے پَرے سمندر میں ایک کنوئیں سے خارج ہوکر سطح آب پر پھیلتا جارہا ہے۔

کمپنی نے پیر کے روز ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ تیل کے اس اخراج سے پہنچنے والے تمام جائز دعووں کی بنیاد پر ہرجانہ ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر براک اوباما نے اتوار کے روز لُوئى زِیانا کے ایک دورے میں اس حادثے کے لیے بی پی کو ذمّے دار قرار دیا تھا، جو اس علاقے میں سمندر کی تہ سے تیل نکالتی ہے اور تیل کے کنوؤں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

بی پی کی انتظامیہ کے اعلیٰ ترین عہدے دار ٹونی ہَیوارڈ نے پیر کے روز این بی سی ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ اگرچہ بی پی تیل اور اُس کی صفائى کی ذمّے دار ہے ، لیکن تیل، بی پی کی غلطی سے خارج نہیں ہوا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ جس ڈرلنگ مشین کی وجہ سے حادثہ ہوا ، وہ سُوئٹزرلینڈ کی کمپنی ٹرانسوشین نے بنائى تھی اور” اُسی کمپنی کے آدمیوں نے جب کمپنی کے طریقے سے اُسے چلانے کی کوشش کی تو مشین نہیں چلی تھی“۔

XS
SM
MD
LG