رسائی کے لنکس

خفیہ دستاویزات کی چوری ، بریڈلی میننگ پر مقدمہ؟

  • نکو کالمبنٹ

خفیہ دستاویزات کی چوری ، بریڈلی میننگ پر مقدمہ؟

خفیہ دستاویزات کی چوری ، بریڈلی میننگ پر مقدمہ؟

امریکی فوج کی ہزاروں خفیہ دستاویزعام کرنے والے سپاہی بریڈلی میننگ پر باقاعدہ مقدمہ چلانے سے قبل یہ جانچنے کے لئے ایک پانچ روزہ سماعت ہو رہی ہے کہ آیا پراسیکیوٹرز کے پاس اتنے ثبوت موجود ہیں کہ ان پر امریکہ کی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا جا سکے۔لیکن دوسری جانب بریڈلی میننگ کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنے والے عوام انہیں امریکی اقدار کا محافظ قرار دے رہے ہیں ۔

پرائیویٹ فرسٹ کلاس بریڈلی میننگ کی آزادی کے لئے ہونے والا یہ مظاہرہ فورٹ میڈ میری لینڈ کے اس مقام پر ہو رہا ہے ، جہاں بریڈلی میننگ کو گزشتہ جمعے ایک فوجی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا ، اور جہاں ان پر ہزاروں خفیہ سرکاری دستاویز کو عام کرنے کے الزام میں مقدمہ چلانے یا نہ چلانے کی بحث جاری ہے ۔ مظاہرین بریڈلی پر عائد الزامات سے زیادہ ان کے ساتھ دوران قید کئے جانے والے سلوک پرمعترض ہیں ۔

بعض کا کہنا ہے کہ بریڈلی کو لوگوں کے لئے نشان عبرت بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔بعض لوگ انہیں ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

احتجاجی سائن بورڈز بنانے میں مصروف کارٹونسٹ سیتھ ٹوبوک مین ، بریڈلی میننگ کی شخصیت سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ان کا کہناہے کہ میں نے عدالت میں اسے دیکھا ہے ، اور میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ ایک مضبوط نوجوان ہے ، اسے اور مضبوط بن کر دکھانا ہے اور اپنی بات پر قائم رہنا ہے ۔

وہائٹ ہاؤس اور امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کے انکشافات نے لوگوں کی زندگیوں اور امریکی سلامتی کےلئے خطرات پیدا کئے ۔ ان کے مطابق ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کچھ حساس معلومات کی حفاظت کی جانی چاہئے ، جن کا عام ہونا لوگوں اور تعلقات کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے ۔

دفاعی تجزیہ کاربھی بریڈلی کے اقدام سے اتفاق نہیں کرتے ۔ مائیکل اوہنلن کہتے ہیں کہ اتنی ہزاروں دستاویز کو جاری کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا ، شاید چند سو دستاویز ایسی ضرور ہوں ، جن کے بارے میں آپ کو لگتا ہو کہ حکومت ٹھیک نہیں کر رہی ، اور آپ یہ بات ثابت کر سکیں ۔

ریاست میری لینڈ کے فورٹ میڈ فوجی عدالت کے سامنے جمع ہونےو الے مظاہرین وہی ہیں ، جو مختلف امریکی شہروں سے آکیو پائی موومنٹ کے نام پر واشنگٹن ڈی سی میں موجود ہیں ۔ اور ان کا کہنا ہے کہ بریڈلی مییننگ کو آزاد کروانے کی لڑائی ایک بڑی تحریک کا حصہ ہے ، جو انہیں امید ہے کہ آنے والے دنوں میں ایک امیریکن سپرنگ میں تبدیل ہوجائے گی ۔

XS
SM
MD
LG