رسائی کے لنکس

برازیل نے چلی کو پنالٹی ککس پر شکست دیدی


میچ میں شکست کے بعد چلی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے جب کہ میزبان برازیل نے 'کوارٹر فائنل' میں جگہ بنالی ہے۔

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے 'ناک آؤٹ' مرحلے کے پہلے میچ میں برازیل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چلی کو پنالٹی ککس پر 2-3 سے ہرادیا ہے۔

میچ میں شکست کے بعد چلی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے جب کہ میزبان برازیل نے 'کوارٹر فائنل' میں جگہ بنالی ہے۔

ہفتے کو برازیل کے شہر بیلو ہوریزانٹے میں کھیلا جانے والا میچ مقررہ وقت میں 1-1 گول سے برابر رہا۔

میچ کا پہلا گول برازیل کی جانب سے 18 ویں منٹ میں ڈیوڈ لوئز نے کیا جسے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی چلی کے ایلکسس سانشیز نے گول کرکے برابر کردیا۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمں کوئی گول کرنے میں ناکام رہیں۔ مقررہ وقت کے خاتمے پر میچ 1-1 گول سے برابر ہونے کے بعد اضافی وقت دیا گیا جس کے دوران بھی دونوں جانب سے کوئی گول نہ ہوسکا۔

اضافی وقت کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس کے ذریعے کرایا گیا جس میں برازیل نے چلی کو 2-3 سے شکست دیدی۔

چار سال قبل جنوبی افریقہ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں برازیل اور چلی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں۔ برازیل نے وہ میچ 0- 3 سے جیت لیا تھا۔

کوارٹر فائنل میں برازیل کا مقابلہ کولمبیا اور یوراگوئے کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

XS
SM
MD
LG