رسائی کے لنکس

ریو ڈی جنیرو شہر کے ماراکانہ اسٹیڈیم میں فتح کے بعد برازیل کی کنفیڈریشن کپ کے فائنل میں مسلسل تیسری کامیابی تھی۔

برازیل نے عالمی چیمپیئن اسپین کو فٹبال کے کنفیڈریشن کپ کے فائنل میں تین صرف شکست دے دی ہے۔

برازیل کی طرف سے فریڈ نے دو جب کہ نیمار نے ایک گول کیا۔

ریو ڈی جنیرو شہر کے ماراکانہ اسٹیڈیم میں فتح کے بعد برازیل کی کنفیڈریشن کپ کے فائنل میں مسلسل تیسری کامیابی تھی۔

بزازیل میں دو ہفتوں تک جاری رہنے والے کنفیڈریشن کپ کے دوران ملک بھر میں مظاہرے جاری رہے۔

ملک میں ان مظاہروں کا آغاز بسوں اور زیر زمین چلنے والی ریل گاڑیوں یا ’سب وے‘ کے کرائے میں اضافے کے بعد ہوا جس کے بعد ان کا دائرہ بڑھتا چلا گیا۔

مظاہرین حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ اس نے اربوں ڈالر فٹبال کے آئندہ ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے اسٹیڈیمز کی تیاری پر خرچ کر دیئے۔

فٹبال کا آئندہ عالمی کپ 2014ء میں بزازیل میں کھیلا جانا ہے۔
XS
SM
MD
LG