رسائی کے لنکس

برازیل: ریئوڈی جنیرو میں آتش زدگی سے شدید نقصان


برازیل: ریئوڈی جنیرو میں آتش زدگی سے شدید نقصان

برازیل: ریئوڈی جنیرو میں آتش زدگی سے شدید نقصان

برازیل کے شہر رائیو دی جنیرو کے ایک ویئرہاؤس کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں کارنیوال کے موقع پر استعمال کیے جانے والے کاسٹیوم اور فلوٹ بنائے اور رکھے جاتے ہیں۔

سالانہ تہوار کی تقریبات کی انتظامیہ کے ایک عہدے دار کا کہناہے کہ پیر کی آتش زدگی سے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ اگلے ماہ ہونے والی سالانہ پریڈ میں شرکت کے لیے زیادہ ترکارنیوال گروپوں کے کاسٹیوم اور فلوٹ تیار کرلیے گئے تھے۔

سمباد رومو میں ، جہاں سالانہ تقریبات ہوتی ہیں، گہرا کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔ فوری طورپر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔

برازیل کے شہر ریئوڈی جنیرو میں ہونے والے اس سالانہ کارنیول کو دیکھنے کے لیے دنیا بھرسے لاکھوں سیاح آتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG