رسائی کے لنکس

برازیل: مسلح افراد کی فائرنگ سے 18 ہلاک


یہ واقعات اوساسکو اور باروری کے علاقوں میں ہوئے۔ عہدیداروں کے مطابق تین گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ان افراد کو ہلاک کیا گیا۔

برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو میں مسلح افراد کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے نقاب پہن رکھے تھے۔

یہ واقعات اوساسکو اور باروری کے علاقوں میں ہوئے، فائرنگ سے چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

عہدیداروں کے مطابق تین گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں ان افراد کو ہلاک کیا گیا۔

ویڈیو فوٹیج کے مطابق مسلح افراد کو ایک گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا گیا جہنوں نے اوساسکو میں ایک ’بار‘ پر فائرنگ کی جس سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے جس کی خاص طور تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے۔

ان حملوں کی تحقیقات کے لیے پولیس کے 50 افسران پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

فائرنگ سے قبل مسلح افراد نے لوگ کے نام معلوم کیے یا اُن سے پوچھا کہ کیا اُن کا مجرمانہ ریکارڈ تو نہیں ہے۔

حکام کے مطابق عہدیدار اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ یہ ممکنہ طور پر ’ٹارگیٹڈ کلنگ‘ کے واقعات ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فائرنگ کے واقع میں دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ماضی میں ہونے والے واقعات کی نسبت اس مرتبہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

رواں سال مئی میں ایک حاضر سروس اور اور ایک سابق پولیس افسر کو ساؤ پاؤلو میں فٹبال کلب میں آٹھ افراد کے قتل کے واقع سے وابستگی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG