رسائی کے لنکس

برازیل کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 245ہوگئی


تاثرہ کلب جنوبی برازیل میں واقع ہے۔ پولیس اور امدادی کارکنوں کے مطابق آگ صبح کے اوقات میں سانتا ماریہ شہر کے نائٹ کلب میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران لگی ۔ حادثے کے وقت کلب میں 2000افراد موجود تھے۔

برازیل کے نائٹ کلب میں آتشزدگی کے سبب مرنے والوں کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ”رائٹرز “ کے مطابق زیادہ تر افراد ہنگامی راستوں سے لاعلمی کے باعث بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے ۔

آگ لگنے کے سبب چاروں طرف دھواں پھیل گیا جس سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

دھویں کے سبب لوگوں کا دم گھٹ گیا۔ متاثرہ کلب جنوبی برازیل میں واقع ہے۔ پولیس اور امدادی کارکنوں کے مطابق آگ صبح کے اوقات میں سانتا ماریہ شہر کے نائٹ کلب میں آتش بازی کے مظاہرے کے دوران لگی ۔ حادثے کے وقت کلب میں 2000افراد موجود تھے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ کم ازکم 200 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
XS
SM
MD
LG