رسائی کے لنکس

برازیل: اسکول میں فائرنگ سے13 افراد ہلاک


برازیل: اسکول میں فائرنگ سے13 افراد ہلاک

برازیل: اسکول میں فائرنگ سے13 افراد ہلاک

برازیل کے حکام نے کہاہے کہ ایک مسلح شخص نے رائیو دی جنیرو میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور کم ازکم 20 زخمی ہوگئے۔

برازیل کے ٹیلی ویژن گلوبو نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے حملہ آور کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کی عمر تقریباً 24 سال تھی اور خیال ہے کہ وہ اسکول کا ایک سابقہ طالب علم تھا۔

ہلاک ہونے والے افراد میں حملہ آور بھی شامل ہے ۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اسے پولیس نے ہلاک کیا یا اس نے فائرنگ کے بعد خودکشی کی۔

ہلاک ہونے والوں میں طالب علم اور اسکول اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG