رسائی کے لنکس

فٹ بال عالمی کپ: روس اور جنوبی کوریا کا میچ برابر


جنوبی کوریا کی جانب سے لی کیون نے دوسرے ہاف کے 68 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی یہ گول روس کے گول کیپر کی ناقص کارکردگی کے باعث ہوا۔

عالمی ورلڈ کپ کے گروپ ایچ کے ایک میچ میں جنوبی کوریا اور روس کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

میچ کے آغاز سے ہی جنوبی کوریا اور روس کی ٹیموں نے دفاعی انداز اپنائے رکھا اور کوئی قابلِ ذکر کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہیں۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی رہیں لیکن انھیں کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

جنوبی کوریا کی جانب سے لی کیون نے دوسرے ہاف کے 68 ویں منٹ میں حریف گول کیپر کی ناقص کارکردگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کرکے روس پر برتری حاصل کر لی۔

اس برتری کے بعد کھیل میں تیزی آ گئی اور روس کے الیگزینڈر کرازاکوف نے 74 ویں منٹ میں گول کر کے میچ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ روس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے کسی میچ میں مدِمقابل تھیں۔

فٹ بال عالمی کپ میں بدھ کو تین مقابلے ہوں گے جن میں آسٹریلیا اور ہالینڈ، اسپین اور چلی جب کہ کیمرون اور کروشیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
XS
SM
MD
LG