رسائی کے لنکس

چھ شوز پر مشتمل یہ تین روزہ تقریب گلیمر، فیشن شو رن وے اور تفریحی پروگراموں کا ایسا انوکھا امتزاج ثابت ہوا جو شادی کی کسی بھی تقریب میں جان ڈال سکتا ہے

لاہور کا برائیڈل فیشن شو، برفیلی سردی کی راتوں میں سلگتی انگیٹھی کی دھیمی دھیمی آنچ کی گرمی جیسا مزہ دے گیا۔ شہر کی پوری فیشن انڈسٹری نے سال میں دو مرتبہ ہونے والے ’برائیڈل کوٹیور ویک اسٹائل 360“کے خوب مزے لوٹے یہاں تک کہ انڈسٹری میں ایک ہلچل سی پیدا ہوگئی۔

پاکستان میں اس شو کی شروعات کرنے کا سہرا ’ہم‘ ٹی وی نیٹ ورک کے سر ہے۔ نیٹ ورک کے پبلک ریلیشنز ایگزیکٹو سید منہاس صغیر نے ’وی او اے‘ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ’یہ آئیڈیا چار سال پہلے لانچ کیا گیاتھا اور اس کا مقصد تجربہ کار برائیڈل ڈیزائنرز کو ایک تعارفی پلیٹ فارم فراہم کرنے اور اس انڈسٹری کو پروان چڑھانا تھا۔ آج یہ فیشن انڈسٹری کا اہم ترین ایونٹ بن گیا ہے، لوگ بے چینی سے اس کے منتظر رہتے ہیں۔‘

شو کے حوالے سے ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی سربراہ سلطانہ صدیقی نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا ’میرا خواب تھا کہ ہم اپنے ڈیزائنرز کو اندرون و بیرون ملک اس طرح سپورٹ کریں کہ جس سے ان کے ہنر کو چارچاند بھی لگیں اور ملکی فیشن انڈسٹری کو بھی دنیا بھر تعارف ہونے مو قع ملے۔ مجھے خوشی ہے کہ ’ہم‘ نے یہ گول حاصل کرلیا ہے۔‘

چھ شوز پر مشتمل یہ تین روزہ ایونٹ گلیمر، فیشن شو رن وے اور تفریحی پروگراموں کا ایسا انوکھا امتزاج ثابت ہوا جو شادی کی کسی بھی تقریب میں جان ڈال سکتا ہے۔ اس سال ’پینٹین برائیڈل کوٹیور ویک‘ میں 24ڈیزائنرزنے حصہ لیا۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے، شو کے دوران ہر روز خصوصی ہئیر اور میک اَپ شو بھی منعقد ہوئے جن میں مشہور ہئیر اسٹائلسٹ نینا لوٹیا نے بھی شرکت کی۔


ایونٹ میں شریک ہونے والے ڈیزائنرز میں عائشہ عمران، علی ذیشان، عمار شاہد، ارسلان اقبال، آصفہ اینڈ نبیل، عائشہ اینڈ سمعیہ، بینا سلطان، دیپک پاروانی، ارم خان، فہد حسین، ہاجرہ حیات، حسن شہر یار یاسین، حنا بٹ، ہمایوں عالمگیر، ماریہ بی، مہدی، ندا ازور، عمر فاروق، رانی ایمان، سائرہ رضوان، ثمرین وینس، شازیہ کیانی ، عظمیٰ بابر، زاہد خان اور زینب چھوٹانی شامل ہیں۔

شو میں 26فی میل اور 15 میل ماڈلز نے حصہ لیا۔ شو میں شرکت کرنے والے 4فیمیل ماڈلز غیر ملکی ہیں۔ ملکی ماڈلز میں عریبہ حبیب، آمنہ بابر، سبل چوہدری، ایشل، فوزیہ امان، فائزہ انصاری، جیا علی، ارج، ماہا، مہ روش، نادیہ حسین، نادیہ علی، نادیہ ملک، نیہا احمد، نورِ بھٹی، ریشل، رباب، ربیعہ چوہدری، صدف خان، صائمہ اظہر، سبینہ پاشا، ثنا سرفراز، صدف کنول، سدرہ عمران، اور سبیکا شامل ہیں جبکہ بی ن الاقوامی ماڈلز میں ڈورا، ایلیسی، ارینا اور نتالی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG