رسائی کے لنکس

کولمبیا پہلی بار کوارٹر فائنل میں، یوراگوئے باہر


روڈریگز کے دونوں ہی گول شاندار اور مخالف ٹیم کے لیے بڑی حد تک حیران کن تھے جو انہوں نے میچ کے 28 ویں اور 50 ویں منٹ میں کیے۔

برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے 'ناک راؤنڈ' میں کولمبیا یوراگوئے کو 0-2 سے ہرا کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ہفتے کو ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے 'ناک راؤنڈ' کے دوسرے میچ کے دونوں گول جیمز روڈ ریگز نے کیے۔ بائیس سالہ روڈریگز پانچ گول کرکے برازیل ورلڈ کپ کے ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔

روڈریگز کے دونوں ہی گول شاندار اور مخالف ٹیم کے لیے حیران کن تھے جو انہوں نے میچ کے 28 ویں اور 50 ویں منٹ میں کیے۔

لوئس سواریز پر 'فیفا' کی جانب سے پابندی کے باعث اپنے بہترین کھلاڑی سے محروم ہونے والی یوراگوئے کی ٹیم باوجود کوشش کے کوئی گول نہ کرسکی ۔

اب کولمبیا کا مقابلہ 4 جولائی کو ہونے والے کوارٹر فائنل میں میزبان برازیل سے ہوگا۔

XS
SM
MD
LG