رسائی کے لنکس

لندن: کمپیوٹر نیٹ ورک میں خرابی، طیاروں کی آمد و رفت متاثر


لندن کے ہوائی اڈے بند ہونے کے باعث، آنے والی چند پروازوں نے اپنا رُخ برطانیہ کے دیگر ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کر دیا تھا۔ تاہم، اس صورت حال کا اثر یورپ تک پھیل گیا، جہاں سے لندن روانہ ہونے والی پروازوں کی اُڑان میں تاخیر کی گئی

کمپوٹر نیٹ ورک میں خرابی کے نتیجے میں، جمعے کے روز لندن کے ہوائی اڈوں پر طیاروں کی آمد و رفت بُری طرح متاثر رہی، اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔


برطانیہ کے کلیدی ’ایئرٹریفک کنٹرول گروپ (این اے ٹی ایس)‘ کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے، اور اب، آمد و روانگی کے آپریشنز عام شڈول کے مطابق ہونے لگے ہیں۔

دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے، ہیتھرو ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ، طیاروں کی روانگی دوبارہ شروع ہوچکی ہے۔

لندن کے ہوائی اڈے بند ہونے کے باعث، آنے والی چند پروازوں نے اپنا رُخ برطانیہ کے دیگر ہوائی اڈوں کی طرف منتقل کر دیا تھا۔ تاہم، اس صورت حال کا اثر یورپ تک پھیل گیا، جہاں سے لندن روانہ ہونے والی پروازوں کی اُڑان میں تاخیر کی گئی۔

ابتدا میں، یورپین ایئر سیفٹی ایجنسی، ’یوروکنٹرول‘ نے بتایا تھا کہ لندن کی فضائی حدود کئی گھنٹوں تک بند رہیں گی۔

لیکن، بعدازاں، برطانوی شہری ہوابازی کے حکام نے بتایا کہ، ’فضائی حدود کھلی ہوئی ہیں۔ فی الوقت، ہم طیاروں کی ٹریفک کو اپنے نظام کی گنجائش کے مطابق چلا رہے ہیں‘۔

XS
SM
MD
LG