رسائی کے لنکس

چین ایران پر دباؤ ڈالنے پر رضا مند ہوگیا: برطانوی وزیرِخارجہ


چین ایران پر دباؤ ڈالنے پر رضا مند ہوگیا: برطانوی وزیرِخارجہ
چین ایران پر دباؤ ڈالنے پر رضا مند ہوگیا: برطانوی وزیرِخارجہ

برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ مِلی بینڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ اور چین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ جوہری پروگرام کے سلسلے میں ایران پر دباؤ ڈلنے اور اسی کے ساتھ ساتھ تہران کو شاملِ حال رکھنے کی کوششوں کو جاری رکھنے کی بھی ضرورت ہے۔

ملی بینڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ اور چین، دونوں اس بات کو یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ایران اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی اُن قراردادوں پر عمل کرے جن میں اُس کی جوہری سرگرمیوں کو روک دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ملی بینڈ نے پیر کے روز چین میں یہ بات کہی ہے، جہاں وہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ اس دورے میں وہ اپنے چینی ہم منصب وزیرِ خارجہ یانگ چَئے چھی کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام اور دوسرے مسائل پر مذاکرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسی دوران، جرمن چانسلر آنگہ مَر خَیل نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیمیں ایک ایسے مرحلے کے قریب پہنچ گئى ہیں ، جہاں ایران کے خلاف پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ تہران نے بین الاقوامی مذاکراتی ٹیموں کی پیش کی ہوئى تمام ”تعمیری پیش کشوں “ کو ردّ کردیا ہے۔

انہوں نے پیر کے روز جرمنی میں دورے پر گئے ہوئے لبنان کے وزیرِ اعظم سعد الحریری کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

چین، برطانیہ اور جرمنی، تینوں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مُستقل رُکن ہیں۔

XS
SM
MD
LG