رسائی کے لنکس

فون ہیکنگ اسکینڈل: برطانوی وزیر اعظم کے سابق ساتھی گرفتار


فون ہیکنگ اسکینڈل: برطانوی وزیر اعظم کے سابق ساتھی گرفتار
فون ہیکنگ اسکینڈل: برطانوی وزیر اعظم کے سابق ساتھی گرفتار

برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ روزنامہ ’نیوز آف دی ورلڈ‘ کی طرف سے فون ہیک کرنے کے الزامات کی تحقیقات میں شامل تفتیشی افسران نے وزیر اعظم کے سابق قریبی ساتھی اینڈی کالسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

نیوز آف دی ورلڈ کے سابق مدیر کالسن کی گرفتاری جمعہ کو عمل میں آئی۔

اس سے قبل وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے فون ہیکنگ اسکینڈل کو ”قابل تنفر، شرمناک اور قابل مذمت“ قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔

اُنھوں نے کہا کہ برطانوی ذرائع ابلاغ کے ضابطہ اخلاق کا جائزہ لینے کے لیے الگ تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

ڈیوڈ کیمرون کے مطابق برطانوی ذرائع ابلاغ کا آزاد ہونا اہمیت کا حامل ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہو۔

جمعرات کو ’نیوز انٹرنیشنل‘ کمپنی نے کہا تھا کہ وہ نیوز آف دی ورلڈ کو بند کر رہی ہے۔ نیوز انٹرنیشنل آسٹریلوی نژاد امریکی روپرٹ مرڈوک کی کمپنی نیوز کاپوریشن کی ملکیت ہے۔

نیوز آف دی ورلڈ کے فون ہیکنگ اسکینڈل کا نشانہ بننے والوں میں معروف شخصیات، سیاست دان اور مقتولین شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG