رسائی کے لنکس

برطانیہ کے دفاعی ادارے سائبر حملوں کی زد میں


برطانیہ کے دفاعی ادارے سائبر حملوں کی زد میں
برطانیہ کے دفاعی ادارے سائبر حملوں کی زد میں

برطانیہ کے وزیر دفاع نے کہاہے کہ گذشتہ سال کے دوران ان کے ادارے کے کمپیوٹرسسٹم کو ایک ہزار سے زیادہ سائبر حملوں کے باعث بند ہونا پڑا۔

وزیر دفاع فاکس نے منگل کی شام اپنی تقریر کے دوران کہاکہ ان کا ادارہ اپنے کمپیوٹر نیٹ ورک کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل حالت جنگ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد، کچھ غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں اور بعض دوسرے عناصر سائبر حملوں کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ ملک کے دفاعی ادارے کو سائبر حملوں کے حقیقی خطرے کا سامناہے اور ہم اس کا سنجیدگی سے نوٹس لے رہے ہیں۔

فاکس نے کہا کہ پچھلے سال حکومت نےدفاعی اداروں کے کمپیوٹر سسٹم کو انٹرنیٹ کے ذریعے کیے جانے والے حملوں سے بچانے کے لیے لاکھوں ڈالر صرف کیے ۔

XS
SM
MD
LG