رسائی کے لنکس

برطانوی فوج ٕکےاخراجات میں کمی لانے کی کوششیں


برطانیہ کے وزیرِ دفاع نے کہا ہے کہ چونکہ ملک کو بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے کا سامنا ہے، اِس لیے ضرورت اِس بات کی ہے کہ فوج کی تعداد کم اور کارکردگی زیادہ ہو۔

لیام فاکس نے جمعے کے روز فوج پراُٹھنے والے اخراجات کا تفصیلی جائزہ پیش کرتے ہوئے خبردار کیا کہ کٹوتی میں اعلیٰ فوجی عہدے دار اور سویلین ملازمین دونوں شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج میں ہیلی کاپٹروں کے بیڑے میں بھی کافی کمی لائی جائے گی۔
برطانیہ کا سالانہ دفاعی بجٹ لگ بھگ چھ ارب ڈالر ہے، جب کہ اُس کی طرف سے افغانستان میں تقریباً 10000فوجی تعینات ہیں۔

دفاعی عہدے داروں پر اخراجات میں 20فی صد تک کمی لانے کے لیے دباؤ ہے ، اور فاکس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دس برسوں کے لیے فوج کو تقریباً 60ارب ڈالر کے فنڈز کی کمی کا سامنا رہے گا۔

دفاعی اخراجات کی جائزہ رپورٹ اکتوبر میں آنے والی ہے۔


وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ 2015ءتک برطانیہ کی تمام فوج افغانستان سے لوٹ آئے۔

XS
SM
MD
LG