رسائی کے لنکس

برطانیہ : حکومت سازی کی کوششیں جاری


اگرلبرل ڈیموکریٹس، قدامت پسندوں کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کرسکے تو ان کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے تیار ہوں؛ گورڈن براؤن

برطانیہ میں گذشتہ ہفتے انتخابات میں کوئی واضح فاتح سامنے نہ آنے کے بعد حزب اختلاف کی دو اہم سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے اتوار کے روز شراکت اقتدار کی ایک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات دوبار ہ شروع کردیے ہیں۔
انتخابات میں پہلی نمبر پر آنے والے قدامت پسندوں اور تیسرے نمبر پرآنے والے لبرل ڈیموکریٹس کے مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ وہ دن کے زیادہ تر حصے میں جاری رہے گا۔
قدامت پسند راہنما ڈیوڈ کیمرن اور لبرل ڈیموکریٹ لیڈر نک کلیگ نے ہفتے کے روز مذاکرات کے پہلے مرحلے کے لیے بالمشافہ ملاقات کی ۔
کیمرن کے قدامت پسندوں نے ایوان زیریں میں 360 نشتیں جیتی تھیں، لیکن انہیں اکثریت حاصل کرنے کے لیے مزید 20 نشتیں درکار ہیں۔ انہیں توقع ہے کہ وہ لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر حکومت بنا لیں گے جن کے پاس پارلیمنٹ کی 57 نشستیں ہیں۔ اسی دوران وزیر اعظم گورڈن براؤن نے، جن کی لیبرپارٹی پارلیمنٹ میں دوسری بار برسراقتدار آنے کے لیے 51 نشستیں پیچھے ہے، کہا ہے کہ اگرلبرل ڈیموکریٹس، قدامت پسندوں کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کرسکے تووہ ان کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے تیار ہیں۔
مسٹر براؤن، جن کی لیبر پارٹی 1997 سے اقتدار میں ہے، کسی نئی حکومت کی تشکیل تک ایک نگران وزیر اعظم کے طورپر خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG