رسائی کے لنکس

برطانیہ: انٹرنیشنل انٹرنیٹ ہیکر گرفتار


برطانیہ: انٹرنیشنل انٹرنیٹ ہیکر گرفتار
برطانیہ: انٹرنیشنل انٹرنیٹ ہیکر گرفتار

برطانوی پولیس کی تحویل میں موجودہ 19 سالہ نوجوان، جس پر انٹرنیٹ ہیکر ہونے کا شبہ ہے، کے وکیل نے جمعرات کے روزکہاہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تحقیقات میں تعاون کرےگا۔

کلیری پر برطانیہ کے کمپیوٹر قوانین کے تحت پانچ الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں سے ایک اہم جرائم سے متعلق ملکی ادارے کی ویب سائٹ پر حملہ بھی شامل ہے۔

جمعرات کے روز کلیری نے عدالت میں کوئی اپیل دائر نہیں کی۔ وہ گذشتہ تین روزسے مسلسل پولیس کی تحویل میں ہے۔ ان کے وکیل بن کوپر کا کہناہے کہ ان کا مؤکل پولیس کے ساتھ تعاون کررہاہے۔

کلیری کو اس ہفتے کے شروع میں وک فورڈ میں واقع ان کے گھرسے حراست میں لیا گیاتھا۔ اس گرفتاری میں برطانیہ کی اسکاٹ لینڈ یارڈ اور امریکی ایف بی آئی کی ٹیمیں شامل تھیں۔ دونوں تحقیقاتی ادارے سنگین انٹرنیٹ جرائم کے سلسلے میں تحقیقات کررہے ہیں۔

لولز سیکیورٹی نے ، جو ہیکرز کا ایک گروپ ہے، ایس او سی اے کے انٹرنیٹ نظام پر حملے کا دعویٰ کیاتھا۔یہ گروپ کئی بین الاقوامی اداروں کے انٹرنیٹ نظام پر حملوں کابھی دعویٰ کرچکاہےجن میں امریکہ کا محکمہ سی آئی اے، سینیٹ اور سونی کارپوریشن شامل ہیں۔

لیکن گروپ نے ٹویٹر پر کہاہے کہ کلیری ان کا ایک چھوٹا ساتھی تھا۔ جسے گروپ کے دیگر بہت سے چیٹ رومز میں ایک کے انٹرنیٹ سرور تک رسائی دی گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG