رسائی کے لنکس

کثیر تاریکین وطن کی آمد سے برطانیہ کی پریشانی


کثیر تاریکین وطن کی آمد سے برطانیہ کی پریشانی
کثیر تاریکین وطن کی آمد سے برطانیہ کی پریشانی

برطانیہ کی وزیر داخلہ تھیریسا مے کا کہناہے کہ امیگریشن کی نرم پالیسیوں کے نتیجے میں لاتعداد تارکین وطن ملک میں آچکے ہیں۔جسے انہوں نے ایک سرکاری سطح پر ایک غلطی قراردیا۔

امیگریشن کے نرم قوانین کے باعث مستند دستاویزات نہ رکھنے والے افراد بھی ملک میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ برطانیہ کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے سربراہ براڈے کلارک کو ان واقعات کی بنا پر معطل کیا جاچکاہے۔

ایوان نمائندگان میں کئی افراد نے اپنی شہادتوں میں کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ ان غیر قانونی کارروائیوں کے نتیجے میں کتنے لوگ ملک میں داخل ہوئے، جنہیں ایسا کرنے سے روکا جانا چاہیے تھا۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہناہے کہ انہوں نے چھ ہفتوں کے لیے قواعد میں نرمی کے ابتدائی پائلٹ پروگرام کی منظوری دی تھی ، لیکن بارڈر سیکیورٹی فورس کے سربراہ نے باضابطہ اجازت کے بغیر اگلے چھ ہفتوں کے لیے قواعد میں نرمی کی منظوری دے دی۔

XS
SM
MD
LG