رسائی کے لنکس

بھارت کو برطانوی امداد بند کرنے پر غور


جسٹائین گریننگ
جسٹائین گریننگ

وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم میں بھارت کے بدلتے ہوئےمقام کو تسلیم کیا جائے اور ایک ایسےباہمی تعلق پر دھیان دیا جائے جس میں امداد کی جگہ پیشہ ورانہ تبادلہ مد نظر ہو: برطانوی وزیر

برطانیہ نے کہا ہے کہ 2015ء میں بھارت کو دی جانے والی تمام مالی امداد بند کردی جائے گی، جوبات فروغ پاتی ہوئی اِس معاشی طاقت اور اُس کے سابق آبادیاتی حکمراں کے درمیان ایک اہم تبدیلی کی غمازی کرتی ہے۔

یہ بات بین الاقوامی ترقیات کی وزیر جسٹائین گریننگ نے کہی ہے۔

حال ہی میں دیے گئے ایک بیان میں اُنھوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم میں بھارت کے بدلتے ہوئےمقام کو تسلیم کیا جائے اور ایک ایسےباہمی تعلق پر دھیان دیا جائے جس میں امداد کی جگہ پیشہ ورانہ تبادلہ مد نظر ہو۔

اُنھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کےباہمی تعلقات اکیسویں صدی کے بھارت کو ذہن میں رکھ کر استوار کیے جائیں۔

متعدد برطانوی قانون ساز ایک ایسے ملک کو مالی امداد دینے کے خلاف دلیل دیتے آئے ہیں جو اپنے خلائی پروگرام کے لیے اخراجات مختص کر سکتا ہے، جب کہ برطانیہ اپنے قرضےلوٹانے کی جستجو میں سرگرداں ہے۔

برطانیہ کی طرف سے بھارت کی بجٹ میں دی جانے والی امداد میں تقریباً 32کروڑ ڈالر کی کمی لائی جائے گی، جب کہ 2015ء میں یہ مکمل طور پر بند ہوجائے گی۔

بھارت نے 1947ء میں برطانیہ سے آزادی حاصل کی تھی۔
XS
SM
MD
LG