رسائی کے لنکس

برطانیہ: اسلام کے صحیح امیج کے لیے اشتہاری مہم


برطانوی ٹی وی اسٹار کرسچیان بیکر برطانوی معاشرے میں اسلام کی بہتر سمجھ بوجھ کے لیے ایک اشتہاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے

برطانوی ٹی وی اسٹار کرسچیان بیکر برطانوی معاشرے میں اسلام کی بہتر سمجھ بوجھ کے لیے ایک اشتہاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے

اپنے کام کاج پر جانے والے برطانوی باشندوں کو پیر کی صبح ریل گاڑیوں، بس سٹاپوں اورٹیکسی اسٹینڈوں پرایسے پوسٹر چسپاں نظر آئے جن میں مسلمانوں کا مثبت رخ پیش کیا گیا ہے۔

سماجی انصاف، مساوات اور رواداری کے حوالے سے پیغمبر اسلام کی تعلیمات پر مبنی یہ اشتہاری مہم،ایکسپلورنگ اسلام فاؤنڈیشن نامی تنظیم کی جانب سے چلائی جارہی ہے۔ یہ مہم برطانیہ میں کیے جانے والے اس آن لائن سروے کے ایک ماہ بعد شروع کی گئی ہے جس میں جواب دینے والے دو ہزار سے زیادہ بالغ افراد میں سے 58 فی صد نے اسلام کو انتہاپسندی سے منسلک کیا تھا۔

سروے میں شامل 70 فی صد لوگوں کا خیال تھا کہ اسلام عورتوں کو دبانے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر ریمونا علی کا کہنا ہے کہ برطانوی عوام اسلام کے متعلق جو سوچ رکھتے ہیں،بہت سے مسلما نوں کو اس بارے میں بہت تشویش ہے ۔ ایلی کا کہناتھاکہ منتظمین اس مہم کے ذریعے برطانوی مسلمان کی اپنے معاشرے کے لیےخدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس مہم کا ایک اور مقصد ماحولیات، عورت اور مرد کے مساوی حقوق اور سماجی انصاف سے متعلق پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو سامنے لانا بھی ہے۔

XS
SM
MD
LG