رسائی کے لنکس

برطانیہ: جمعرات کو سرکاری ملازمین کی ملک گیر ہڑتال


برطانیہ: جمعرات کو سرکاری ملازمین کی ملک گیر ہڑتال

برطانیہ: جمعرات کو سرکاری ملازمین کی ملک گیر ہڑتال

برطانوی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری ملازموں اور اساتذہ کی ملک گیر ہڑتال کے باعث جمعرات کے روز مسافروں کو ہوائی اڈوں پر تاخیر کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مذکورہ انتباہ ہیتھرو، اسٹین اسٹیڈ، ایڈنبرگ، گلاسگو، ایبرڈین اور ساؤتھمپٹن کے ہوائی اڈوں کے نگران ادارے 'بی اے اے' کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے کل 10 لاکھ میں سے ساڑھے سات لاکھ اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین نے پینشنوں کے حوالے سے حکومت کے ساتھ موجود تنازع پر جمعرات کے روز ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ کی چار مزدور تنظیموں نے 30 جون کو ہونے والی اس ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ گزشتہ روز برطانوی وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون نے احتجاجی ملازمین سے ہڑتال نہ کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG