رسائی کے لنکس

ملکہ الزبیتھ کی 85 ویں سالگرہ


ملکہ الزبیتھ کی 85 ویں سالگرہ

ملکہ الزبیتھ کی 85 ویں سالگرہ

برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ جمعرات کو اپنی 85 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

اس موقع پر اُن کی مصروفیات میں عیسائی برادری کے تہوار ”ایسٹر“ سے قبل لندن کے بڑے گرجے ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہونے والی ”رائل مونڈے سروس“ میں شرکت شامل ہے۔

تقریب میں شرکت کے دوران ملکہ الزبیتھ 85 بزرگ مردوں اور 85 بزرگ خواتین میں خصوصی سکے بھی تقسیم کریں گی۔

برطانوی ملکہ کی تاریخ پیدائش 21 اپریل ہے لیکن اس سلسلے میں سرکاری تقریبات کا اہتمام جون میں کیا جاتا ہے، جس کی بنیادی وجہ روایتی پریڈ کے لیے اس مہینے کا سازگار موسم ہے۔

ملکہ الزبیتھ کی 85 ویں سالگرہ

ملکہ الزبیتھ کی 85 ویں سالگرہ

اس سال شاہی خاندان ملکہ کی سالگرہ کی تقریبات سے پہلے ایک اور غیر معمولی جشن میں بھی شرکت کرے گا۔ ملکہ الزبیتھ کے پوتے شہزادہ ولیم کی کیٹ مڈلٹن سے شادی کی تقریب جمعہ کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ہو رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG