رسائی کے لنکس

برطانیہ: شہزادہ ولیم کی شادی میں 19 سومہمان شریک ہوں گے


برطانیہ: شہزادہ ولیم کی شادی میں 19 سومہمان شریک ہوں گے
برطانیہ: شہزادہ ولیم کی شادی میں 19 سومہمان شریک ہوں گے

برطانیہ کے شاہی حکام نے ان مہمانوں کی مصدقہ فہرست جاری کردی ہے جو جمعےکے روز شہزادہ ولیم کی کیٹ میڈلٹن کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ مہمانوں کی اس فہرست میں گلوکار ایلٹن جان اور فٹ بال کے معروف کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم کے نام بھی شامل ہیں۔

عہدے داروں نے ہفتے کے روز بتایا کہ شادی میں شرکت کے لیے 19 سو مہمانوں کو مدعو کیا گیاہے۔ شاہی مہمانوں کی فہرست میں کئی غیر ملکی اعلی عہدے داروں سمیت دوسرے شاہی خاندانوں کے 40 سے زیادہ ارکان بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی مہمانوں میں بحرین کے ولی عہد سلمان بن حامد الخلیفہ اور سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

دیگر غیر ملکی اعلیٰ شخصیات میں ڈنمارک، ناروے، اسپین، تھائی لینڈ اور مراکش کے شاہی خاندانوں کے ارکان شامل ہیں۔

شاہی خاندانوں کے علاوہ جن دوسری ممتاز عالمی شخصیات کو 29 اپریل کی شادی کے دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں ان میں آسڑیلیا کے اولمپک پیراک آئن تھورپے، برطانوی فلم ساز گئے رٹچی اور مسٹر بین کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار روان اٹکن سن شامل ہیں۔

فوج کے کئی اعلیٰ عہدے دار وں اور کئی فلاحی تنظیموں کے سربراہوں کو بھی شادی تقریب میں دیکھا جاسکے گا۔

شاہی عہدے داروں نے ویسٹ منسٹر چرچ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں مہمانوں کی نشستوں کی تفصیل بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق سب سے اگلی قظار میں ملکہ الزبتھ اور شاہی خا ندان کی دوسری اعلیٰ شخصیات براجمان ہوں گی جبکہ بالمقابل دوسری جانب پہلی قطار میں میڈلٹن کے خاندان کے افراد کو نشتیں ملیں گی۔

XS
SM
MD
LG