رسائی کے لنکس

دھماکہ خیزمادہ اُس وقت برآمد ہوا جب کارگو طیارہ ایندھن لینےکےلیے برطانیہ میں رُکا


‘سی بی ایس نیوز’ کے فراہم کردہ ‘پرنٹر ٹونر کارٹرج’ کے مشتبہ پیکیج کا عکس
‘سی بی ایس نیوز’ کے فراہم کردہ ‘پرنٹر ٹونر کارٹرج’ کے مشتبہ پیکیج کا عکس

بظاہرایسا لگتا ہےکہ جمعےکو برطانیہ میںپولیس کی جانب سے‘یو پی ایس’ کے ایک مال بردار طیارےکی تلاشی کےپیچھے سعودی انٹیلی جنس ذرائع کی معلومات کارفرما تھی، اور اِس کے نتیجے میں ایک دھماکہ خیز پیکیج تلاش کرلیا گیا۔ اس میں کئی براعظموں میں حکام کی مشترکہ کوششیں شامل تھیں۔



برطانیہ میں امن عامہ کی چوٹی کی عہدے دار، وزیرِ داخلہ تھیریسا مئی نے واشنگٹن کے ساتھ گفتگو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ شکاگو جانے والے طیارے کے راستے میں ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹ پر اترنے اور اس میں مشتبہ سامان دریافت ہونے کے بعد ‘ہم اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں۔’

تھیریسا مئی نے بتایا کہ اُنھوں نے اپنی امریکی ہم منصب، جینٹ نیپولیٹانو سے ‘براہِ راست بات کی’۔

ابتدائی چھان بین غیر یقینی رہی، مگر برطانیہ کی ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک پیکیج میں ‘پرنٹڈ ٹونرکارٹرج’ پر سفید رنگ کا دھماکہ خیز مادہ لگا ہوا تھا جسے PETNکہا جاتا ہے اور یہ پیکیج ابتدا میں یمن سے روانہ کیا گیا، اور مئی کہتی ہیں کہ یہ جہاز کے اندر ہی پھٹ سکتا تھا۔

اگرچہ برطانیہ میں چوکسی کی سطح مزید بلند نہیں کی گئی، تاہم وہ کہتی ہیں کہ یمن سے آنے والا ایسا سامان اب برطانیہ آنے سے روک دیا جائے گا جو مسافروں کے ہمراہ نہیں آرہا۔

یمن سے براہِ راست مال بردار اور مسافر پروازیں جنوری میں منسوخ کردی گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG