رسائی کے لنکس

دہشت گردی کے الزام میں گرفتار چار افراد پر فردِ جرم عائد


دہشت گردی کے الزام میں گرفتار چار افراد پر فردِ جرم عائد
دہشت گردی کے الزام میں گرفتار چار افراد پر فردِ جرم عائد

برطانوی شہر برمنگھم میں منگل کے روز دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کےالزامات کے تحت گرفتار کیے گئے چار افراد پر برطانوی پولیس نے باضابطہ الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمات قائم کردیے ہیں۔

ویسٹ مڈلینڈس پولیس نے حبیب حسین، اسحاق حسین، شاہد قاسم خان اور نوید محمود کو برمنگھم کے ایشیائی اکثریتی علاقوں سے گرفتار کیا تھا۔

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی پولیس اور برطانوی انٹیلی جنس ادارے ایم آئی 5کے گذشتہ ماہ ایک خفیہ کارروائی کے دوران برمنگھم کے اِسی علاقے سے آٹھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف مقدمات قائم کیے تھے۔ پولیس کے مطابق منگل کے روز چار افراد کی گرفتاریاں بھی بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے اُسی خفیہ آپریشن کا حصہ تھیں۔

منگل کے روز گرفتار کیے گئے مشتبہ دہشت گردوں پر برطانیہ میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی، دہشت گردی کے لیے فنڈس اکٹھے کرنے اور پاکستان سے دہشت گردی کی تربیت لینے کے الزامات کےتحت مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

اِس سے قبل، گذشتہ ماہ گرفتار کیے گئے مشتبہ دہشت گردوں کوبھی اِن ہی الزامات کا سامنا ہے۔ اب تک گرفتار کیے گئے 12مشتبہ دہشت گردوں میں سے اکثریت برطانوی نژاد پاکستانی نوجوانوں کی ہے۔

برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے پاکستانی نژاد نوجوانوں کے ’شدت پسند نظریات کی جانب مائل ہونے‘ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG