رسائی کے لنکس

لندن: تھیٹر کی چھت گرنے سے 88 افراد زخمی


پولیس نے بتایا کہ چھت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن بظاہر یہ کسی مجرمانہ حرکت یا حملے کا نتیجہ نہیں

لندن کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ ایک تھیٹر کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے کم ازکم کم 88 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

لندن پولیس نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا ’اپالو‘ نامی تھیٹر میں پیش آنے والے اِس واقعے کے نتیجے میں 81افراد زخمی ہوئے جب کہ سات شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اہل کاروں نے بتایا کہ کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

چھت گرنے کا یہ واقعہ جمعرات کو اُس وقت پیش آیا جب شائقین

The Curious Incident of the Dog in the Night-Timeڈرامے کا شام کا شو دیکھنے میں مگن تھے۔

موقع پر موجود امدادی کارکنوں نے بتایا کہ آڈیٹوریئم میں کُل 775 نشتوں کی گنجائش ہے، اور چھت گرنے کے واقع کے بعد پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ شو جاری تھا کہ چھت کا ایک حصہ گرا، جس کے باعث تھیٹر کے اُس حصے میں بیٹھے افراد میں خوف طاری ہو گیا، جب اُنھیں پتا چلا کہ یہ کھیل کا حصہ نہیں تھا۔

پولیس نے بتایا کہ چھت گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، لیکن بظاہر یہ کسی مجرمانہ حرکت یا حملے کا نتیجہ نہیں۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹوئٹر پر بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ ہنگامی خدمات انجام دینے والوں کے مشکور ہیں، جنھوں نے زخمیوں کو فوری مدد فراہم کی۔
XS
SM
MD
LG