رسائی کے لنکس

برطانیہ: بچوں کے ساتھ گاڑی میں سگریٹ نوشی پر پابندی


برطانوی وزیر ِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ترجمان نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ، ’ہم یہ چاہتے ہیں کہ اگلے برس مئی سے قبل ہی یہ قانون لاگو کر دیا جائے‘۔

برطانیہ میں ایک نئے قانون کے مطابق ان گاڑیوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی جائیں گی جس میں بچے بیٹھے ہوں گے۔ اس بات کا اعلان برطانوی حکومت کی جانب سے منگل کے روز کیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد چھوٹے بچوں کو سگریٹ کے دھوئیں سے بچانا ہے جو کہ ماہرین کے نزدیک خطرناک امر ہے۔

یہ قانون اس وقت سامنے آیا جب طبی ماہرین نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ایسی گاڑیوں میں جس میں بچے بیٹھے ہوتے ہیں، سگریٹ کا دھواں ان بچوں کی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے نزدیک جو بچے سگریٹ کے دھوئیں والی ہوا میں سانس لیتے ہیں، ان میں مستقبل میں کئی بیماریوں میں لاحق ہونے کا خطرہ ہو جاتا ہے۔

برطانوی حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ اگلے برس مئی میں ہونے والے انتخابات سے قبل ہی یہ پابندی عائد کر دی جائے گی۔

برطانوی وزیر ِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کے ترجمان نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ، ’ہم یہ چاہتے ہیں کہ اگلے برس مئی سے قبل ہی یہ قانون لاگو کر دیا جائے‘۔

دوسری جانب برطانوی پارلیمان کے چند اراکین اور لوبنگ کرنے والے چند افراد اس قانون کو انفرادی آزادی پر ایک ضرب قرار دے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG