رسائی کے لنکس

برطانوی فلم ڈائریکٹر کین رسل انتقال کرگئے


برطانوی فلم ڈائریکٹر کین رسل انتقال کرگئے
برطانوی فلم ڈائریکٹر کین رسل انتقال کرگئے

برطانوی فلم ڈائریکٹر کین رسل ، جو اپنے مخصوص انداز کی فلموں کی بنا پر شہرت رکھتے تھے، 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رسل کے بیٹے کا کہناہے کہ ان کا انتقال اتوار کی رات اپنے گھر سوتے میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

ان کی بہترین فلموں میں1969ء میں ڈی ایچ لارنس کے ناول ’وومن ان لوو‘ شامل ہے ۔ جس کے کئی مناظر بطور خاص شائقین کی توجہ کا مرکز بنے۔

اس فلم پر رسل کو بہتر ین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ ملا تھا، جب کہ اس فلم کی اداکارہ گیلنڈا جیکسن کو بھی اپنے کردار پر آسکرایوارڈ سے نوازا گیا۔

رسل نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ایک فوٹو گرافر کے طورپر کیا۔ اس کے بعد وہ بی بی سی کے ساتھ آرٹس پروگرامنگ کے شعبے سے وابستہ ہوگئے، جہاں سے انہوں نے ڈائریکٹر کے طورپر پہلی زندگی کی پہلی فلم تیار کی۔

اس فلم میں تشدد اور عریانی کے مناظر پر انہیں کئی حلقوں کی جانب سے تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑا۔

XS
SM
MD
LG