رسائی کے لنکس

برطانیہ میں 11ہزار سال پرانے گھر کی دریافت


برطانیہ میں 11ہزار سال پرانے گھر کی دریافت
برطانیہ میں 11ہزار سال پرانے گھر کی دریافت

برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے 11ہزار سال پرانے ایک چھوٹے سے دائرہ نما گھر کی دریافت کا اعلان کیا ہے ۔

یونیورسٹی آف یارک اور یونیورسٹی آف مانچسٹر کے تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے قبل از تاریخ انسانوں کے رہن سہن سے متعلق ان کی سوچ اور نتائج تبدیل ہورہے ہیں۔

اکثر ماہرین کا ماننا ہے کہ اُس دور کا انسان خانہ بدوشوں کی طرح گھاس پھونس کے چھونپڑوں میں رہا کرتا تھا۔ جب کہ دریافت ہونے والا یہ گھر اس سے بہت بہتر اور مختلف ہے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لکڑی کے شہتیروں سے بنایا گیا ہے جس میں سونے کے لیے علیحدہ جگہ کے علاوہ بظاہر ایک آتش دان بھی موجود ہے۔

XS
SM
MD
LG