رسائی کے لنکس

معدے کی سوزش، ملکہٴ برطانیہ اسپتال داخل


فائل
فائل

ملکہ ایک طویل عرصے سے برطانوی شاہی خاندان کی سربراہ رہی ہیں اور شاذ و نادر ہی ایسا ہوا ہوگا کہ اُنھیں اسپتال جانے کی ضرورت پیش آئی ہوگی: میڈیا رپورٹس

درد شکم کے باعث ملکہٴبرطانیہ الزبیتھ دوئم گذشتہ دو روز سے باعث علیل ہیں۔ اُنھیں اتوار کے دِن لندن کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ایسو سی ایٹڈ پریس نے لندن سے ایک خبر میں بتایا ہے کہ ملکہ ایک طویل عرصے سے برطانوی شاہی خاندان کی سربراہ ہیں اور شاذ و نادر ہی ایسا ہوا ہوگا کہ اُنھیں اسپتال جانے کی ضرورت پیش آئی ہوگی۔

بتایا جاتا ہے کہ صحت یاب ہونے کے بعد، ملکہ الزبیتھ اپنا دورہٴ روم منسوخ کردیں گی۔

ادھر، بیرونِ ملک سے وابستہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکہ کے جسم کو مصنوعی طریقے سے غذا فراہم کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG