رسائی کے لنکس

موجودہ دورے کی خاص بات یہ ہے کہ شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا اپنے دونوں بچوں کے ساتھ یہ پہلا سرکاری دورہ ہے

برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کے ساتھ کینیڈا کا ایک ہفتے کا سرکاری دورے کریں گے جس کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا۔

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج نے اپنے ’برٹش کولمبیا‘ اور ’یوکان‘ کے دورے کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

وہ آٹھ روزہ دورے میں ملک کے مغربی حصے اور یوکون صوبے، وکٹوریہ، وینکور، بیلا بیلا ہیدا گوائی اور وائٹ ہارس جائیں گے۔

کینسنگٹن محل کے اعلان کے مطابق، شاہی جوڑے نے کینیڈا کے ایک ہفتے کے دورے پر ان کے بچوں شہزادہ جارج اور شہزادہ شارلٹ کو ساتھ لے جانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

موجودہ دورے کی خاص بات یہ ہےکہ شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا اپنے دونوں بچوں کے ساتھ یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

یہ 16 ماہ کی شہزادی شارلٹ کا پہلا سرکاری شاہی دورہ ہے اور تین سالہ ولی عہد شہزادہ جارج کا دوسرا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ وہ شاہی جوڑے کے ساتھ 2014ء میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دور پر گئے تھےجب وہ آٹھ ماہ کے تھے۔

شاہی جوڑا نے اس سے پہلے بھی کینیڈا کا دورہ کیا ہے وہ جولائی 2011ء میں اپنی شادی کے فوراً بعد کینیڈا گئے تھے جس میں کیوبک ،مونٹریال نیشنل کپیٹل ریجن اور بلیو نائف اور کیلگری گئے تھے۔

کینسنگٹن محل نے#ہیش ٹیگ رائل وزٹ کینیڈا کے ساتھ یہ ٹویٹ کی ہے کہ شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ اور ان کے دونوں بچے شہزادہ جارج اور شہزازی شارلٹ 24 ستمبر ہفتے کی دوپہر میں کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے دارالحکومت وکٹوریہ کینیڈا پہنچیں گے۔

شاہی محل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہی جوڑے کو اپنے دونوں بچوں کی پیدائش کے بعد کینیڈا کی عوام کےطرف سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہوئے تھے اور وہ اپنےخاندان کو ملک سے متعارف کرانے کے لیے موقع کے منتظر تھے۔

ترجمان کے الفاظ میں ''یہ ان کے بچوں کو ایک بڑے ملک سے متعارف کرانے کا اچھا موقع ہے اس سے پہلے کے اسکول کی طرح کی باتیں بعد میں اسے مشکل بنادیں''۔

کینسنگٹن محل کے مطابق اپنے دورے کے دوران شاہی جوڑا فلاحی سرگرمیوں سے متعلق مختلف سماجی تقریبات اور ذہنی صحت کی خیراتی اداروں کے تقریبات میں شرکت کرئے گا۔

دورے کی تفصیلات کے مطابق شہزادے ولیم اور کیٹ28 ستمبر کو یوکان کے قدرتی نظارے دیکھنے جائیں گے اور وہائٹ ہارس، کارکراس اور شاندار مونٹانا ماونٹین کا دورہ کرئیں گے اس کے علاوہ وہ بیلا بیلا میں ریچھوں کے جنگل 'گریٹ بیئر رین فاریسٹ' کا دورہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG