رسائی کے لنکس

معروف برطانوی گلوگار ڈیوڈ بوئی انتقال کر گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بوئی کو 1972 میں اس وقت پہلی بار پزیرائی ملی تھی جب انہوں نے اپنی البم 'دی رائز اینڈ فال آف زگی اسٹار ڈسٹ اینڈ دی سپائیڈرز فرام مارز' جاری کی تھی۔

معروف برطانوی گلوگار ڈیوڈ بوئی پیر کو 69 کے عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ 18 ماہ سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے پیر جاری کو ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ڈیوڈ پرسکون حالت میں انتقال کر گئے اور ان کا خاندان ان کے پاس موجود تھا ۔آپ میں سے بہت سارے اس غم میں شریک ہیں ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ دکھ کی اس کھڑی میں خاندان کی خلوت کا احترام کریں گے۔"

بوئی کی پبلسٹی کمپنی 'ناسٹی لٹل مین' کے اسٹیو مارٹن نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر آنے والی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے خبر رساں ادارے رائیڑزکو بتایا کہ "یہ جھوٹ نہیں ہے"۔

ان کے چاہنے والے، فنکار اور سیاست دان سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر انہیں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ٹوئیڑ اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں ان کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ "میں پاپ (موسیقی) کی غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کے مالک پاپ (گلوکار) ڈیوڈ بوئی کو ہی سن کر جوان ہوا۔ وہ اختراعِ نو کے فن کے ماہر تھے"۔

ڈیوڈ بوئی نے جمعہ کو اپنی سالگرہ کے دن اپنی تازہ البم ’بلیک سٹار‘ جاری کی تھی جبکہ انہوں نے 2006 میں نیویارک میں منعقد ہونے والے ایک فلاحی لائیو کنسرٹ میں آخری بار حصہ لیا تھا۔

بلیک سٹار میں صرف سات گانے شامل ہیں۔ تاہم ان کے چاہیے والوں کی طرف سے انہیں سراہا گیا ہے۔

بوئی کو 1972 میں اس وقت پہلی بار پزیرائی ملی تھی جب انہوں نے اپنی البم 'دی رائز اینڈ فال آف زگی اسٹار ڈسٹ اینڈ دی سپائیڈرز فرام مارز' جاری کی تھی۔

XS
SM
MD
LG