رسائی کے لنکس

انڈونیشیا: منشیات اسمگلنگ پر برطانوی خاتون کو سزائے موت


انڈونیشیا کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق قوانین انتہائی سخت ہیں۔

انڈونیشیا کی ایک عدالت نے ایک ادھیڑ عمر برطانوی خاتون کو منشیات کی بھاری مقدار ملک کے سیاحتی جزیرے بالی اسمگل کرنے پر موت کی سزا سنائی ہے۔

لنڈسے سینڈی فورڈ کو یہ سزا گزشتہ برس مئی میں بنکاک سے اپنے ہمراہ ہوائی جہاز پر سوٹ کیس میں چھپا کر 8ء4 کلو گرام منشیات لانے کا جرم ثابت ہونے پر سنائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق منشیات کی مالیت 25 لاکھ ڈالر تھی۔

منگل کو سزا سنائے جانے کے وقت مس سینڈی فورڈ بھی ایک مترجم کے ہمراہ عدالت میں موجود تھیں۔

مقدمے کی کاروائی کے دوران میں استغاثہ نے عندیہ دیا تھا کہ وہ ملزمہ کی عمر کے پیشِ نظر عدالت سے اسے عمر قید دینے کی اپیل کرے گا۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا لنڈسے سینڈی فورڈ اپنی سزا کے خلاف اپیل کریں گی یا نہیں۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق قوانین انتہائی سخت ہیں۔

ان قوانین کے تحت ماضی میں بھی کئی غیر ملکیوں کو کڑی سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں سے بہت سے اب بھی بالی کے قید خانے میں اپنی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG