رسائی کے لنکس

تنک مزاجی کے الزامات بے بنیاد ہیں؛ گورڈن براؤن


اینڈریو راؤنسلی کی کتاب میں نئے انکشافات

برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن نے ان الزامات کو بے بنیاد اورفاسد قرار دیا ہے کہ مسٹر براؤن متشدد مزاج آدمی ہیں اور اپنے سٹاف کو دھمکیاں دیتے ہیں۔


یہ الزامات ہفت روزہ ابزرور کے قلمار اینڈریو راؤنسلی کی کتاب کے ذریعے سامنے آئے ہیں۔

اخبار کے سنڈے ایڈیشن میں ان کی دی انڈ آف دی پارٹی نامی کتاب سے اقتباس شائع ہوا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مسٹر براؤن اپنے کارکنوں کو کالر سے پکڑتے ہیں، انہیں دھکے دیتے ہیں اور ان پر برستے ہیں۔

مصنف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بار ایک سیکرٹری کو کرسی سے دھکا دے کر پھینک دیا کیونکہ وہ بہت آہستہ ٹائپ کر رہی تھی، اور خود ٹائپ کرنے لگے۔

مسٹر براؤن نے ہفتے کے روز اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تازہ ترین جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے سب سے بڑے مد مقابل ڈیوڈ کیمرون ان سے سبقت لے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG