رسائی کے لنکس

برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس

نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس راسموسن نے شام کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ہم اتحادی افواج پر خطے میں پیدا ہونے والے ردعمل کے خطرات سے نظریں نہیں چرا سکتے۔‘‘

نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ برسلز میں ہونے والے ایک اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جہاں توقع ہے کہ وہ شام کی صورتحال اور 2014ء میں افغانستان سے امریکہ و اتحادی افواج کے انخلاء پر بات چیت کی جائے گی۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس راسموسن نے شام کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ ہم اتحادی افواج پر خطے میں پیدا ہونے والے ردعمل کے خطرات سے نظریں نہیں چرا سکتے۔‘‘

شام کی طرف سے ترکی کے سرحدی علاقوں میں ہونے والی گولہ باری میں ہونے والے جانی نقصان کے بعد رواں سال کے اوائل میں نیٹو نے یہاں میزائل شکن نظام نصب کیا تھا۔

نیٹو افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد مقامی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنے پر بھی غور کرے گا۔

منگل کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری پہلی مرتبہ نیٹو ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کررہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG