رسائی کے لنکس

شام کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کرے: نیٹو


نیٹو سیکرٹری جنرل اینڈرسن فوگ راسموسن(فائل)
نیٹو سیکرٹری جنرل اینڈرسن فوگ راسموسن(فائل)

یٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے منگل کے روز کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہاہے کہ شام کی حکومت کا اپنے شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بین الاقومی کمیونٹی کی جانب سے فوری اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے منگل کے روز کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بیان نیٹو کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس سے کئی گھنٹے قبل دیا۔

توقع کی جاری ہے کہ نیٹو کے اس اجلاس میں ترکی کو میزائل شکن پیٹریاٹ نظام دینے کے حق میں فیصلہ ہوجائے گا تاکہ وہ شام کی جانب سے فائر کیے جانے والے گولوں کو اپنے علاقے میں گرنے سے روک سکے۔

سیکرٹری جنرل نے کہاکہ نیٹو کے وزرائے خارجہ اپنے اتحاد کی جنوب مشرق سرحد کو، جو ترکی کو شمالی شام سے الگ کرتی ہے، کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس منگل اور بدھ کو برسلز میں ہوگا۔

ترکی شام کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے میزائل شکن نظام حاصل کرنا چاہتاہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے پیر کے روز شام کے صدر بشارالاسد کو خبردار کرتے ہوئے کہاتھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ایک سنگین غلطی ہوگی۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر امریکی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ پیر کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں دمشق نے کہاہے کہ وہ کسی بھی صورت حال میں اپنے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔
XS
SM
MD
LG