رسائی کے لنکس

نائیجریا نے فنی بنیادوں پر بوکو حرام پر فتح حاصل کرلی: بوہاری


صدر بوہاری نے بدھ کی شب ایک برطانوی ریڈیو کو بتایا کہ سیکورٹی فوسز کے خلاف اور عوامی مراکز پر روائتی حملے کرنے کی بوکو حرام کی صلاحیت اب ختم ہوچکی ہے اور اب وہ اچانک دھماکہ کرنے کی جانب پلٹ رہے ہیں

نائیجریا کے صدر محمد بوہاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک نے فنی بنیادوں پر بوکو حرام کے خلاف جنگ میں فتح حاصل کرلی ہے۔

صدر نے یہ دعویٰ مسلح گروہ کے خاتمے کے لئے افواج کو اپنی ہی جانب سے دی گئی مہلت کے خاتمے سے ایک دن قبل کیا ہے۔

بوہاری نے بدھ کی شب ایک برطانوی ریڈیو کو بتایا کہ سیکورٹی فوسز کے خلاف اور عوامی مراکز پر روائتی حملے کرنے کی بوکو حرام کی صلاحیت اب ختم ہوچکی ہے اور اب وہ اچانک دھماکوں کی جانب پلٹ رہے ہیں۔

بوہاری نے اس سال مارچ میں بوکو حرام کو ختم کردینے کے عہد کے ساتھ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن، بوہاری پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ کامیابی سے متعلق مبالغہ آرائی سے کام لے رہی ہے، بوکو حرام مسلسل تباہ کُن خود کش حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمسایہ نائجر، کیمرون اور چاڈ تک پھیل چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بوکو حرام دنیا کا مہلک ترین دہشت گرد گروپ بن چکا ہے، جس نے صرف سال 2014 ء کے دوران 6 ہزار سے زائد لوگوں کو قتل کیا، جبکہ سال رواں کے دوران، مزید کئی ہزار لوگ ان کے ہاتھوں قتل ہوئے۔

بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کے فنڈ کا کہنا ہے کہ صرف اس ہفتے کے دوران تشدد کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد اسکول بند ہوگئے اور 10 لاکھ سے زائد بچوں کا تعلیمی تسلسل متاثر ہوا۔

یہ گروپ 2009ء سے نائیجریا میں ایک اسلامی حکومت کے قیام کے لئے لڑ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG