رسائی کے لنکس

بھارت: مہندم رہائشی عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس اور امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ملبے تلے پھنسے مزید افراد کے زندہ ہونے کی اُمیدیں کم ہو گئی ہیں۔

بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں منہدم ہونے والی رہائشی عمارت میں ہفتہ کی صبح تک ہلاکتوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر گئی۔

پولیس اور امدادی کارکنوں نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ملبے تلے پھنسے مزید افراد کے زندہ ہونے کی اُمیدیں کم ہو گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 15 بچے بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق جمعہ کی رات سے ہفتہ کی صبح تک منہدم عمارت کے ملبے سے 20 لاشیں نکالی گئیں۔

جمعرات کی رات گرنے والی کثیر المنزلہ عمارت کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر تعمیر کی جا رہی تھی۔

جب عمارت گری تو ایک اندازے کے مطابق اس میں لگ بھگ 150 افراد موجود تھے۔

منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے کو ہٹانے کے لیے جمعہ کو بھاری مشینری استعمال کی گئی۔
XS
SM
MD
LG